Home گلستان کرکٹ گراؤنڈ – ایک غیر جانب دار تجزیہ
گلستان کرکٹ گراؤنڈ - ایک غیر جانب دار تجزیہ

گلستان کرکٹ گراؤنڈ – ایک غیر جانب دار تجزیہ

میں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گلستان کرکٹ گراؤنڈ، حمید اللہ صاحب، یو سی بہادر خیل، ویلج کونسل دریش خیل کو زیر بحث دیکھ رہا ہوں۔ بہت ساری نفرت انگیز پوسٹس ہو رہی ہیں۔ ہر پوسٹ پر کمنٹس کی لمبی قطار دیکھتا رہا ہوں اور ہر بندہ اپنی سوچ کے مطابق کمنٹ کر رہا ہے، ہر بندہ اپنی سوچ کے مطابق پوسٹ کر رہا ہے۔ لیکن اس میں جو ایک چیز میں نے کومن دیکھی ہے وہ ہے نفرت، نفرت کا بڑھنا، ایسا کیوں ہے، کیا ایسا ہونا چاہیے تھا یا نہیں؟

میرا جواب ہے کہ نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ پورے یو سی کے لوگوں کو پیار اور محبت سے رہنا چاہیے۔ کھیلوں کو کھیل سمجھنا چاہیے، کھیل کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ میں نے کبھی اردو میں نہیں لکھا ہے، پہلی مرتبہ یہ جسارت کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ میرے اس پوسٹ میں غلطیاں بھی ہوں، امید کرتا ہوں آپ لوگ درگزر کریں گے۔

میں یہ آرٹیکل کافی عرصہ پہلے لکھنا چاہتا تھا جب یو سی میں یہ موضوع کافی زوروں پر تھا۔ لیکن مصروفیت کی وجہ سے نہیں لکھ سکا۔ لیکن آج آنزیب بھائی کا ایک پوسٹ دیکھا، جس میں ظفر بھائی بہادر خیل کے جوانوں کو خوشخبری سنا رہے تھے، ساتھ میں حمید اللہ صاحب سے ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے اور کچھ مایوس بھی لگ رہے تھے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں نے سوچا آج میں اس پر آرٹیکل لکھ دوں۔

. سب سے پہلے میں حمید اللہ صاحب کا اس آرٹیکل کے توسط سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک گراؤنڈ منظور کروایااور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں مزید اس قسم کے منصوبے لے کر آئیں گے۔

ابھی میں اصل مدعا پر آتا ہوں، سوشل میڈیا کی جنگ میں کافی کچھ دیکھا اور ایک پوسٹ نے میری توجہ حاصل کی۔ وہ ہے آنزیب بھائی کا پوسٹ۔ آنزیب بھائی کا بنایا ہوا ایک ٹیبل آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس میں آنزیب بھائی نے یو سی کے مختلف علاقوں کا ذکر کیا ہے۔ ٹیبل مندرجہ ذیل ہے:

Village NameEst PopulationDistance to BK SiteDistance to Ghole Site
BK10k – 11k0.5 km5.76 km
DK10k – 11k3.36 km7.03 km
Anar Banda3k – 3.5k6.16 km11.22 km
Charpara2k – 2.5k7.46 km12.52 km
Ghole2k – 2.5k5.15 km1.5 km
Shahidan2k – 2.5k16.85 km13.2 km
Pala Banda1k – 1.5k5.22 km8.89 km
Jhala Banda800 – 1k4.63 km9.69 km
Noshpa Banda800 – 1k5.0 km10.06 km
Nikipal/Dabara800 – 1k8.86 km13.53 km
Hisara Banda300 – 4008.96 km14.02 km
Sangi Khel300 – 4005.92 km9.59 km
Taraghi200 – 4005.46 km9.23 km
Shah alam pal200 – 4005.36 km9.03 km
Pela Banda200 – 40014.65 km11.0 km
Ghondi kala200 – 4004.76 km2.5 km
Hundo200 – 4009.55 km14.61 km
Andi Mandi200 – 4002.10 km7.16 km

آنزیب بھائی اس کام کے لیے داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس پر اتنی محنت کی ہے۔ لیکن اس میں مجھے نہیں پتہ کہ جو آبادی لکھی ہے وہ مستند ہے یا نہیں۔ اور جو فاصلہ آنزیب بھائی نے بتایا ہے وہ غلط ہے، پھر یو سی کے کافی سارے علاقے آنزیب بھائی نے اس میں شامل نہیں کیے ہیں۔ میں نے مندرجہ ذیل میں گوگل امیج دیا ہے اس میں تمام علاقے شامل کیے ہیں سوائے ایک دو جگہوں کے جو مجھے گوگل ارتھ پر نہیں ملے ہیں۔ اور ہم ان تمام جگہوں کا گراؤنڈ کی لوکیشن تک کا فاصلہ جو تصویر میں دی ہے اور بہادر خیل تک کا فاصلہ دیکھتے ہیں کہ کتنا ہے۔

مندرجہ ذیل جدول میں میں نے وہ علاقے شامل کیے ہیں جو اس یو سی میں ہیں لیکن آنزیب بھائی نے یہاں پر شامل نہیں کیے تھے۔ اور گوگل میپ کی مدد سے میں نے راستوں کا فاصلہ ناپا ہے جہاں پر میں جا چکا ہوں اور جہاں پر نہیں گیا ہوں وہاں میں نے آنزیب بھائی کا دیا ہوا فاصلہ ہی یہاں پر شامل کیا ہے۔ جو علاقے گلستان بانڈہ کا راستہ استعمال کرتے ہیں بہادر خیل آنے کے لئے، ان کا فاصلہ جو بہادر خیل کا گلستان گراؤنڈ کے ساتھ دیا ہے اس کے ساتھ جمع کر دیا ہے جدول میں۔ اب آپ جدول ملاحظہ فرمائیں۔

 Distance According to AanzaibDistance According to Me
Village NameDistance to BK SiteDistance to Ghole SiteDistance to BK SiteDistance to Ghole Site
BK0.5 km5.76 km  5.92Km
DK3.36 km7.03 km4.10 Km6.66Km
Anar Banda6.16 km11.22 km6.16 Km10.76Km
Charpara7.46 km12.52 km7.46 Km11.34Km
Shahidan16.85 km13.2 km5.42+13.71=19.1313.71 Km
Pala Banda5.22 km8.89 km5.56 Km7.97 Km
Jhala Banda4.63 km9.69 km4.63 km9.69 km
Noshpa Banda5.0 km10.06 km5.0 km10.06 km
Nikipal8.86 km13.53 km5.42+7.78=12.20Km7.78 Km
Hisara Banda8.96 km14.02 km8.96 km14.02 Km
Sangi Khel5.92 km9.59 km5.92 km8.38 Km
Taraghi5.46 km9.23 km6.78 Km9.23 Km
Shah alam pal5.36 km9.03 km6.36 Km9.56 Km
Pela Banda14.65 km11.0 km5.42+11=16.42Km9.08 Km
Ghondi kala4.76 km2.5 km5.42+2.5=7.92Km 2.73 Km
Hundo9.55 km14.61 km9.55 Km14.61Km
Andi Mandi2.10 km7.16 km2.10 km7.16 km
Meesanda  5.92+2.20=8.12Km2.2 Km
Sani Khel  5.92+1.19=6.11Km1.19 Km
Bati Khel  5.92+2=7.92Km2.0 Km
Ahmed Khel  5.42+1.90=6.32Km1.90 Km
Meesanda  5.42+2.66=8.08Km2.66 Km
Panju  5.42+5.05=10.47Km5.05 Km
Shna  5.42+4.5=9.92Km4.5 Km
Basya Saam/Karkneena  5.42+7.78=13.2Km7.78 Km
Badsha Gul Kooroona  5.42+5.32=10.74Km5.32 Km
Dabara Banda  5.42+10.46=17.88Km10.46 Km
Nari Dog  5.42+8.65=14.07Km8.65 Km
Darga  5.42+21.83=27.2521.83 Km
Sra Rogha  5.42+16.60=22.02Km16.60 Km
Orbasha Banda  6.13 Km8.72 Km

مندرجہ ذیل سلائیڈ شو میں آپ مختلف علاقوں کا گوگل امیجری کی مدد سے فاصلہ دیکھ سکتے ہیں:

اب میں سوشل میڈیا پر جو جنگ چل رہی ہے اس کے کچھ مناظر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔

نتیجہ – چاہے گراؤنڈ بہادر خیل میں بنایا جائے، دریش خیل میں یا گلستان میں، تینوں جگہیں مرکزیت رکھتی ہیں اور کوئی آنے جانے کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہاں، پہلا حق گلستان بانڈہ کا تھا کیونکہ ہمیشہ گلستان بانڈہ کو نظر انداز کیا گیا ہے، اور پھر یہ گراؤنڈ گلستان بانڈہ کے لئے منظور کیا گیا تھا تو اسے ہنسی خوشی قبول کرنا چاہیے تھا۔ اسے یو سی کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے تھا بلکہ اس گراؤنڈ کو یو سی کا بنانا چاہیے تھا، اس میں سب ہنسی خوشی کھیلتے۔ اب بھی وقت نہیں گیا ہے، اور مل کر سب اس گراؤنڈ کو اچھا بنائیں اور ایک ساتھ کھیلیں۔ اسے دشمنی یا انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور مستقبل میں مزید اس قسم کے منصوبوں کی امید رکھیں۔

اس آرٹیکل پر سب دوست کمنٹ کر سکتے ہیں لیکن کمنٹ اچھے ہونے چاہییں اور کسی کی عزت نہیں اچھالنی ہے۔ پورے یو سی سے میں درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اس مسئلے کو بھول جائیں اور اچھے دوستوں، بھائیوں، اور پڑوسیوں کی طرح رہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس بات پر سب متفق ہوں گے۔

🏆 Your Progress

Level 1
🔥 0 day streak
📚
0 Articles
0 Points
🔥
0 Current
🏅
0 Best Streak
Level Progress 0 pts to next level
🎖️ Achievements
🥉 Starter
🥈 Reader
🥇 Scholar
💎 Expert

More from Related

Articles tailored to your interests in Related

Forum