کلمہ شہادت -اسلامیات ایف جی کلاس ششم
سوال نمبر ٣ – درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کرے.
١. ارکان اسلام سے کیا مراد ہیں؟
جواب – ارکان اسلام سے مراد دین اسلام کے وہ بنیادی اصول اور اعمال ہیں جن پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے.
٢ – ارکان اسلام کی تعداد اور نام بیان کرے.
جواب – ارکان اسلام کی تعداد پانچ ہیں جن کے نام کلمہ ، نماز ، روزہ ، حج اور زکات ہیں.
٣. کلمہ شہادت کے معنی اور مفہوم بیان کریں.
جواب – شہادت کا مطلب ہے “گواہی دینا” اس کلمے کے دو حصے ہیں – پہلے حصے میں الله تعالیٰ کی وحدانیت اور دوسرےحصے میں حضورﷺ کی رسالت کی گواہی دی گئی ہیں.
٤. عقیدہ ختم نبوّت سے کیا مراد ہے؟
جواب – عقیدہ ختم نبوّت سے مراد یہ کہ حضورﷺ الله کے اخری نبی اور رسول ہے . آپؐ کے بعد کوئی نبی اور رسول تا قیامت نہیں آئے گا۔
٥۔ کلمہ شہادت کے کوئی سے دو اثرات لکھیں۔
جواب – کلمہ شہادت کے اثرات مندرجہ ذیل ہیں
١۔ کلمہ شہادت توحید اور رسالت کے عقیدے کو مضبوط کرتا ہے۔
٢ ۔ کلمہ شہادت احکامِ الٰہی کا وسیلہ بنتا ہے۔
سوال نمبر ٤- درج ذیل سوالات کی تفصیلی جوابات تحریر کریں –
ٰ١۔ کلمہ شہادت کا ترجمہ لکھیں ۔
جواب – کلمہ شہادت کا ترجمہ ہیں کہ ” میں گواہی دیتا /دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا/دیتی ہوں کہ بے شک محمد ﷺ( اللہ) اس کے بندے اور اس کے (آخری) رسول ہیں “
٢ – کلمہ شہادت کی اہمیت بیان کریں۔
جواب – کلمہ شہادت کا زبان سے اقرار کرنا اور دل سے تسلیم کرنا اسلام میں داخل ہونے کا اعلان ہے۔ اس پر ایمان لانے سے انسان کفر و شرک سے بچ جاتا ہے۔ اس کے پہلے حصےمیں عقیدہ توحید کی گواہی کا ذکر ہے – کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ وہی خالق و مالک ہے رزاق ہے ۔ تمام صفات اُسی کی ہیں وہی زندگی و موت کا مالک ہے –
کلمہ شہادت کے دوسرے حصے میں عقیدہ رسالت کا ذکر ہے جس کا مطلب ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور آخری رسولؐ ہیں۔ جن کو انسانوں کی ہدایت اور راہنمائی کیلئے بھیجا گیا ہے۔ یہ کہ ان کے بعد کوئی نبی اور رسول آیا ہے اور نہ قیامت تک کوئی نبی اور رسول آئےگا۔
٣۔ کلمہ شہادت دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے کیوں ضروری ہے؟ وضاحت کریں۔
جواب – کلمہ شہادت کا اقرار کرنے والا ہر حال میں اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کرتا ہے۔ اسی سے اپنی حاجت کا طلبگار رہتا ہے۔ اسی کو تمام صفات کے لائق سمجھتا اور مانتا ہے۔ اور پنی زندگی اللہ تعالئی کو معبود مان کر اور رسول کریم ﷺ کو آخری نبی مان کراپنی زندگی کو اسلام کے مطابق گزارتا ہے جس دنیا اور آخرت دونوں کامیابی اور سکون حاصل کرتا ہے ۔
سوال نمبر ١ اور سوال نمبر ٢ کا پریکٹس کریں