لینوو نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ دنیا کا پہلا فولڈبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا۔
لینوو نے اورلینڈو میں منعقدہ ایک تقریب میں دنیا کا پہلا فولڈنگ پی سی متعارف کرا دیا ۔ یہ ایک چھوٹے سکرین کا لیپ ٹاپ ہے۔ جس کےسکرین کا سائز 3۔13 انچ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے بارے میں کمپنی نے پوری انفارمیشن تو ابھی تک شئر نہیں کی ہیں۔ لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ لپپ ٹاپ تھنک پیڈ ایکس ون سیریز کا ہوگا۔ اس کا پروسسر انٹل کا ہے اور یہ ایل جی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ساتھ ہی چھوٹے اسکرین کا لیپ ٹاپ، بڑے اسکرین کا ڈیسک ٹاپ، کتابی جسامت کا ٹیبلٹ اور اسٹائلس آپریٹڈ اسکیچ بک میں بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔
اگر اس کو غور سے دیکھا جائےتو لگتا ہے کہ 13 انچ کے دو لیپ ٹاپ کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کا سکرین ہے جو او ایل ای ڈی سے بنا ہے اورٹو کے ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ یہ ونڈوز پرچلتا ہےاوراس کی بیٹری کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی بیٹری 24 گھنٹے تک بغیر چارج کئے چل سکتی ہے۔ کمپنی نے اس کو ایک مکمل پی سی قرار دیا ہے۔ اس کے سکرین کے نیچے ایک ٹچ سکرین کی بورڈ ہے۔ لیکن اس کو ایکسٹرنل بلیوٹوتھ کی بورڈ اور اور ماؤس سے بھی جڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک سے زیادہ مانیٹر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لینوو نے اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔
ماہرین نے اس کے بارے میں رائے ظاہر کی ہے کہ اس کی افادیت تو استعمال کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ لیکن اگر یہ کامیاب ہو گیا تو یہ ایک بہت ہی زبردست لیپ ٹاپ ثابت ہوگا۔ کمپنی نے ابھی تک اس کی قمیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ عام خیال یہی ہیں کہ 2020 تک یہ عام فروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ھوگا۔