Home History, Biography and Culture میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں
History, Biography and Culture

میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں

Screen Shot 2023 06 24 At 1.33.35 Pm میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں

مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں:


مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا

کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی

اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔

ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔

میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔

دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے

میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا

مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں،

ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔

وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں

وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں

کہ

نہ تو تمہاری عزتیں

نہ مال

نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔

اگر

سیرة النبى (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیان

کروایا تو۔

مولانا ہم کمزور ہیں

غریب ہیں

تعداد میں بھی کم ہیں

اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔

میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا

بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔

بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔

اب بیان ہوگا ضرور ہوگا۔

وہ گھبرا گئے کہ حضرت

آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔

میں نے کہا،

“اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا یعنی بااثر یا غنڈہ ہے؟”

انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے !

پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔

میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس

جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ

کر نورا بولا اج خیر اے!

مولوی کیویں آگئے نے؟

میں نے کہا کہ

بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے تم کچھ کرو گے؟

میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،

“میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔”

وہ ہمیں لے کرچل نکلا

مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔

اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا۔

آخر میں نورے نے یہ کہا

کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔

میں واپس آگیا

کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا

سر پر عمامہ

چہرے پرداڑھی

زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!

میں نے پوچھا،

“کون ہو..؟ “

وہ رو کر

بولا،

“مولانا …

میں نورا ڈاکو آں۔

جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.

آنکھ لگی ہی تھی

پیارے مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے۔

میرا ماتھا چوما اور فرمایا،

“آج تو نے میری عزت پر پہرہ دیا ہے، میں اور میرا اللہ تم سے خوش ہوگئے ہیں۔

اللہ نے

تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں.”

مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کاشکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

اے میرے پیارے اللہ جو شخص بھی اس کو شیئر کررہاہےاس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت اور قیامت کے دن شفاعت نصیب فرما، آمین

About This Content

Author Expertise: 15 years of experience in NetworkUstad's lead networking architect with CCIE certification. Specializes in CCNA exam preparation and enterprise network…. Certified in: BSC, CCNA, CCNP
Avatar Of Asad Ijaz

Asad Ijaz

NetworkUstad Contributor

Related Articles

Ayatollah Ali Khamenei Sitting In A Room With A Portrait And The Iranian Flag In The Background.
biography

Ayatollah Ali Khamenei: The Life and Legacy of Iran’s Supreme Leader and the Role in Current Iran-Israel War

Ayatollah Ali Khamenei, Iran’s Supreme Leader since 1989, remains a pivotal figure in global geopolitics, steering the Islamic Republic through internal challenges, international sanctions, and major conflicts, including the 2025 Iran-Israel war. As the Iranian Supreme Leader, Ali Khamenei holds ultimate authority over Iran’s political, religious, and military domains, profoundly influencing the nation’s responses to...

Omar Nawaz 5 min read
Design 180 عمران خان اور کرِسٹینا بیکر: ایک روحانی سفر
biography

عمران خان اور کرِسٹینا بیکر: ایک روحانی سفر

السلام علیکم اور خوش آمدید۔ آج میں آپ کو ایک حیرت انگیز کہانی بتانے جا رہا ہوں۔ ذرا تصور کریں کہ ایک ایسی زندگی جہاں شہرت، دولت اور کامیابی آپ کے ارد گرد گھومتی ہو، لیکن دل کے اندر ایک عجیب سا خالی مقام ہو۔ یہ کہانی کرِسٹینا بیکرکی ہے، ایم ٹی وی یورپ کے...

Muhammad Anwar 1 min read
Benny Johnson Net Worth: Benny Johnson Gesturing Emphatically During A Televised Debate, Wearing A Sharp Suit, With A News Studio Backdrop.
biography

Benny Johnson Net Worth: YouTube Success, Subscribers, Earnings, and the Man Behind the Mic (2025)

Benny Johnson is more than a political commentator—he’s a digital-age provocateur who turned controversy into a career. Johnson has become a linchpin of conservative media, with a YouTube channel boasting over 2.89 million subscribers and videos with millions of views. But how did a former BuzzFeed writer dismissed for plagiarism reinvent himself as a right-wing influencer? This...

Asad Ijaz 6 min read