اسلامیات – مشق برائے سبق توحید
سوال نمبر 3 – درج ذیل سوالات کے مختصر جواب تحریر کریں
سوال ۔ عقیدہ توحید کا مفہوم لکھیں۔
جواب – توحید عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ایک ماننا ، یکتا جاننا ہے۔ شریعت ۔ کے اصطلاح میں توحید سے مراد اللہ تعالیٰ کو ایک ماننا ،یکتا جاننا ہے
سوال – عقیدہ توحید کے بارے میں قرآن مجید کی کوئی سی ایک آیت کا ترجمہ بیان کریں
جواب – قران مجید کی آیت کا ترجمہ ہے کہ ” بے شک اللہ تعالیٰ چاہے تو تمام گناہ معف کردےگا مگر شرک کو معاف نہیں کرے گا۔ النساء 48
سوال – کائنات میں سے وجود باری تعالیٰ کی کوئی سی چار نشانیاں لکھیں
جواب – اگر کائنات پر نظر ڈالی جائے تو ہر شے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی واضح دلیل ہے۔ اس کا نظم و ضبط، اس کی ترتیب، سورج اور چاند کا اپنے مدار میں گردش کرنا ، دن اور رات کا مقررہ وقت پر آنا جانا توحید باری تعالیٰ کی نشانیاں ہیں ۔
سوال – شرک کسے کہتے ہیں۔
جواب – شرک توحید کی ضد ہے۔ اس کے معنی حصہ داری اور ساجھے پن کے ہیں ۔ اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ، صفات اور افعال میں کسی کو اس کا شریک ٹہرانا ہے۔
سوال – شرک کی مذمت کے بارے میں کسی ایک آیتِ مبارکہ کا ترجمہ تحریر کریں
جوات – بے شک شرک یقینا” بڑا ظلم ہے
سوال نمبر ٤ ۔ درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب تحریر کریں۔
١۔ عقیدہ توحید کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔
جواب۔ عقیدہ توحید اسلام کا سب سے پہلا عقیدہ ہے۔ جو کہ دیگر تمام عقائد کی بنیاد ہے۔ تمام انبیاء کرامؐ نے عقیدہ توحید کی تعلیم دی ہے۔ قران پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
ترجمہ– “وہی اللہ ہے۔ جس کے سوا کوئی معبود نہیں غیب اور حاضرہر چیز کو جاننے والا ہے۔ وہ رحمٰن و رحیم ہے”۔
اگر کائنات پر نظر ڈالی جائے تو ہر شے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی واضح دلیل ہے۔ اس کا نظم و ضبط ، اس کی ترتیب، سورج اور چاند کا اپنے مدار میں گردش کرنا، دن اور رات کا مقررہ وقت پر آنا جانا توحیدِ باری تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ سورۃ الاحلاص میں واضح طور پر توحید کو بیان کیا گیا ہے۔
ترجمہ : ” کہہ دیجئے کہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ اور نہ کوئی اس کے برابر ہے “
٢۔ عقیدہ توحید کے تقاضے لکھے۔
جواب – توحید اللہ تعالیٰ سے محبت اور ایمان کی بنیاد ہے۔ اس کی تکمیل یہ ہے۔ کہ بندے کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہو جائے۔ کیونکہ جس سے محبت ہوتی ہے۔ اس کی خوشی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی عقیدہ توحید کے تقاضوں کو جاننا ضروری ہے۔ جن میں سے چند درج ذیل ہے۔
١۔ اللہ تعالیٰ کو تمام کائنات کا خالق و مالک مانا جائے
٢۔ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات میں کسی کو شریک نہ ٹھرایا جائے۔
٣۔ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔
٤۔ تمام دُعائیں اللہ تعالیٰ سے مانگی جائیں۔
٥۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا جائے۔
٦۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ و توکل کیا جائے۔
٣۔ عقیدہ توحید کی اثرات تحریر کریں۔
جواب۔ عقیدہ توحید پر عمل کرنے والے شخص پر مندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہے۔
١۔ عقیدہ توحید انسان کو عزت نفس عطا کرتا ہے۔ یعنی مسلمان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کےآگے نہیں جھکتا۔
٢۔ عقیدہ توحید انسان میں عاجزی پیدا کرتا ہے۔ کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے۔ کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ہے۔
٣۔ اللہ تعالیٰ پر مکمل ایمان رکھنے سے بہادری و شجاعت جیسے اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں۔
٤۔ انسان قلبی اطمینان و سکون حاصل ہو جاتا ہے۔
٥۔ یہ عقیدہ انسان کو نیکی کی راہ پر چلاتا ہے۔ اور برائی سے بچاتا ہے۔
٦۔ انسان میں صبر و شکر جیسے اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں۔
٧۔ انسان تقویٰ اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔