دنیا کی تیز ترین ٹرین کا اغاز! جاپان نے پہلا تجربہ کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین کے نمونے کا تجرباتی سفر ہوا; اس دوران ٹرین کی رفتار 320 کلو فی گھنٹہ نوٹ کی گئی; ۔خبر  کے مطابق  اس ٹرین کو جب چلایا جائےگا; تو یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہو گی جس کی رفتار 360 کلو میٹر; فی گھنٹہ ہو گی۔ ٹرین کو’الفا ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

10 ارب ین کی مالیت سےالفا ایکس کی  دس ٹرینوں کی تیاری رواں ماہ کی 10 تاریخ کو مکمل ہو گئی تھی۔ ٹرین کار کی شکل لمبی ناک جیسی ہے۔ اس کا پہلا تجرباتی سفر سینڈائی اور موریوکا کے درمیان گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کا پہلا سفر تھا  اس سفر کو میڈیا  کیلئے اوپن کیا گیا تھا۔ ٹرین بنانے والی کپمنی کے ترجمان کے مطابق ٹرین کا تجرباتی سفر کامیابی سے حاصل کر لیا  لیکن مزید تین برسوں تک اس ٹرین کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

الفا ایکس کی باقاعدہ سروس  جاپان میں 2031-2030 میں شروع کرنے کا پروگرام ہے جب شنکانسن کی سروسز کو ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے سب بڑے شہر سپورو تک توسیع دی جائے گی۔ تجرباتی سفرکا انچارج مسٹر کزونوری  کویاما  نے  کہا کہ ہم اس ٹرین کی مدد سے سفر کا دورانیہ کم کرنے کی کوشش کریں گے